Sh.Zarar Hussain

Sh.Zarar Hussain civil servant

شـکـرگـڑھ مـاہِ مئی کا پـرمـٹ شـیڈول جـاری درج ذیل فِیڈرز پر بـروز بـدھ اور اِتـوار 10,13٫17,20,24,31 تاریخ کو لائٹ صبح ...
07/05/2026

شـکـرگـڑھ مـاہِ مئی کا پـرمـٹ شـیڈول جـاری درج ذیل فِیڈرز پر بـروز بـدھ اور اِتـوار 10,13٫17,20,24,31 تاریخ کو لائٹ صبح آٹھ سے ایک بجے تک بند رہے گی صـارفـین نوٹ فـرما لیں

02/05/2026
02/05/2026

شـــکـرگــڑھ نــزد کــرتـارپــور
کے علاقے کرتارپور کے قریب ایک ہارویسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے
دیکھتے ہی دیکھتے مشین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے اور ہارویسٹر کو بچانے کی کوشش میں مشین کو قریبی چوہڑ (پانی کے تالاب) میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم پانی میں داخل ہوتے ہی ہارویسٹر گہرے پانی اور دلدلی زمین میں پھنس کر ڈوب گیا۔
واقعے کے دوران ڈرائیور بھی ہارویسٹر میں پھنس گیا، جسے مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیشے توڑ کر بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور محفوظ ہے جبکہ ہارویسٹر مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

یہ کوئی عام گلی نہیں…یہ تین بھائیوں کے ایک ہی گھر کے بٹـوارے کے بعد  تین الگ الگ راستے ہیں۔ایک وقت تھا جب یہ سب ایک ساتھ...
29/04/2026

یہ کوئی عام گلی نہیں…
یہ تین بھائیوں کے ایک ہی گھر کے بٹـوارے کے بعد تین الگ الگ راستے ہیں۔
ایک وقت تھا جب یہ سب ایک ساتھ بیٹھتے تھے،
ایک ہی دروازے سے آتے جاتے تھے…
ہنسی بھی ایک تھی، اور دکھ بھی ایک۔
پھر نہ جانے کیا ہوا…
دلوں میں دیواریں بن گئیں،
اور ان دیواروں نے راستوں کو بھی تقسیم کر دیا۔
آج حالت یہ ہے کہ
ان تنگ راستوں سے ایک جنازہ بھی نہیں گزر سکتا…
سوچو… جب ماں یا باپ کا جنازہ اٹھے گا،
تو کون سے راستے سے جائے گا؟
یا پھر… کیا دل اتنے تنگ ہو چکے ہیں
کہ کندھے بھی الگ الگ ہو جائیں گے؟
یہ صرف اینٹوں کی دیواریں نہیں…
یہ ٹوٹے رشتوں کی کہانی ہے۔
اللہ ہمیں جوڑے رکھے…
کیونکہ گھر دیواروں سے نہیں،
دلوں سے بنتے ہیں۔ ❤️

نظام کی بے حسی یا غربت کی انتہا؟اوڈیشہ کے ضلع کیونجھڑ میں جیتو منڈا نام کا ایک شخص رہتا ہے۔ اس کی بڑی بہن کلرا منڈا تقری...
29/04/2026

نظام کی بے حسی یا غربت کی انتہا؟

اوڈیشہ کے ضلع کیونجھڑ میں جیتو منڈا نام کا ایک شخص رہتا ہے۔ اس کی بڑی بہن کلرا منڈا تقریباً تین ماہ پہلے بیماری کی وجہ سے وفات پا گئی۔
بہن کے نام پر اوڈیشہ گرامین بینک میں تقریباً 20 ہزار روپے جمع تھے، جو اس نے مویشی بیچ کر کمائے تھے۔
جیتو کئی بار بینک گیا اور بتایا کہ اس کی بہن فوت ہو چکی ہے، لیکن بینک والے بار بار کہتے رہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو خود ساتھ لے کر آؤ۔
جیتو ایک ان پڑھ قبائلی شخص ہے، اسے ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نومینی اور قانونی طریقہ کار کی معلومات نہیں تھیں۔ نومینی بھی پہلے ہی فوت ہو چکا تھا، اس لیے وہی واحد حقدار تھا، پھر بھی بینک نے اس کی کوئی مدد نہیں کی۔
27 اپریل کو مجبوری میں جیتو قبرستان گیا۔ اس نے بہن کی قبر کھودی، ہڈیاں نکالیں اور کپڑے میں باندھ لیں۔
وہ انہیں کندھے پر رکھ کر تقریباً 3 کلومیٹر پیدل بازار سے ہوتا ہوا بینک پہنچا۔ وہ ننگے پاؤں، لنگی پہنے، کندھے پر گٹھڑی اٹھائے چلتا ہوا نظر آ رہا تھا۔
بینک کے برآمدے میں اس نے ہڈیوں کی گٹھڑی رکھ دی۔ یہ دیکھ کر عملہ گھبرا گیا، لوگ جمع ہو گئے اور افرا تفری مچ گئی۔
اس کے بعد پولیس پہنچی، انتظامیہ اور بینک حکام نے مداخلت کی۔ جیتو کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ واحد وارث ہے، اس لیے اس کے پیسے جلد اسے دے دیے جائیں گے۔
کبھی کبھی بینک کے پیچیدہ نظام سے انسان اتنا پریشان ہو جاتا ہے کہ ایسے قدم اٹھا لیتا ہے۔

مذاکـرات کامـیاب نہ ہونے کی اصـل وجہ ایـران اور امـریکہ کے درمیان ٹائـم کا فـرق  ہے ۔ جب ٹـرمـپ دھمـکیاں دیتا ہے تو ایـر...
22/04/2026

مذاکـرات کامـیاب نہ ہونے کی اصـل وجہ ایـران اور امـریکہ کے درمیان ٹائـم کا فـرق ہے ۔ جب ٹـرمـپ دھمـکیاں دیتا ہے تو ایـرانی سـو رہے ہوتے ہیں اور جب وہ اٹھ کر ان دھـمـکیوں کا جـواب دیتے ہیں اس وقـت ٹرمـپ سـورہا ہوتا ہے ۔۔
اسی چـکر میں ہـمـارے والے جگــراتے کاٹ کاٹ کر پاگل ہوچکے ہیں آبـناۓ ہرمـز کھـولتے ہیں تو پنڈی اسلام آباد بنـد کـرنا پـڑتا ہے
پِنڈی اســلام آباد کھـولتے ہیں تو آبـناۓ ہرمــز بند ہو جاتا ہے
اِسی چــکر میں پنڈی اسلام آباد کُھلتے بند ہوتے پاکستانیوں کا بیڑہ تقریباََ غرق ہو چکا ہے۔۔۔۔😂🤣

بـڑابھائی مـسرور  شـکرگـڑھچـور دربار کے نِچلے احـاطے سے دکان دار علی رضا کی دکان اور گـودام کے تالے توڑ کر دکان اور گودا...
18/04/2026

بـڑابھائی مـسرور شـکرگـڑھ
چـور دربار کے نِچلے احـاطے سے دکان دار علی رضا کی دکان اور گـودام کے تالے توڑ کر دکان اور گودام کا صفایا کـر گئے
اہلیانِ علاقہ کا بڑھتی ھوئی وارداتوں پر اظہارِ تشویش
قانون نافِذ کرنے والے اداروں سے فوری کاروائی کا مطالبہ

15/04/2026

پِنڈی کـوٹھے نـزد بارہ مـنگا شـکـرگژھ
واپڈا سـرویلینس ٹیم اور مولـوی شـہزاد احـمـد کے درمـیان دوڑ کے بـعــد دِلـچـسپ مـکالـمہ

شـکـرگـڑھ گـرِڈ اسـٹیشـن کے درج ذیل فــیڈرز پـر صْـبح بـروز اتـوار 8 تا 2 لائـٹ بـنـد رھے گـی معـــزز صـارفـین نـوٹ فـرم...
28/03/2026

شـکـرگـڑھ گـرِڈ اسـٹیشـن کے درج ذیل فــیڈرز پـر صْـبح بـروز اتـوار 8 تا 2 لائـٹ بـنـد رھے گـی
معـــزز صـارفـین نـوٹ فـرما لـیں

شکرگڑھ گرڈاسٹیشن کے درج ذیل فیڈرز پر کل بروز جمعرات لایئٹ بند رھے گی معزز صارفین نوٹ فرمالیں
04/03/2026

شکرگڑھ گرڈاسٹیشن کے درج ذیل فیڈرز پر کل بروز جمعرات لایئٹ بند رھے گی
معزز صارفین نوٹ فرمالیں

کنسٹرکشن ورک پرمٹ شیڈول مارچ 2026 براۓ شکرگڑھ
28/02/2026

کنسٹرکشن ورک پرمٹ شیڈول مارچ 2026 براۓ شکرگڑھ

Address

Raiba Mor
Shakargarr
51800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007764606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sh.Zarar Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sh.Zarar Hussain:

Share

Category