Aas Furniture

Aas Furniture your shopping on low budget

21/02/2024

تربیت اولاد!
آج کے دور میں چھوٹے بچّے جتنا اپنے والدین سے سیکھتے ہیں، اس سے زیادہ اپنے ہی ہم عمر بچّوں سے سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ بعض بچّوں میں اپنے والدین پر اتنا اعتماد نہیں ہوتا جتنا اپنے ہی ہم عمر دوسرے بچّوں پر ہوتا ہے۔ اس کو peer orientation کہتے ہیں۔ یہ چیز اچھی نہیں ہے اور نقصاندہ ہے حالانکہ معمول بنتی جارہی ہے۔ نتیجتاََ بچّہ غلط چیزیں سیکھتا ہے اور والدین کے متعلق بھی تلخ مزاج ہوتا ہے۔ والدین ایسی صورتحال میں بچّے پر مزید سختی کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ مزید گہرا ہوتا جاتا ہے، یہ عدم اعتماد بڑھتا جاتا ہے۔
ایسی صورتحال میں نہایت غور و فکر سے ضروری ہے کہ بچّے سے اپنے تعلق کو بحال کیا جائے۔ یہاں والدین بچّوں سے کبھی گلے نہیں لگتے حالانکہ یہ جسمانی وابستگی ان سے پُر اعتماد تعلق کی ایک اہم سیڑھی ہے۔ بچّوں سے بات نہیں کرتے، ان کی سطح پر پہنچ کر ان کو سُنتے نہیں ہیں۔ ان کی سطح پر جا کر ان سے بات نہیں کرتے ہیں۔ پھر والدین موبائل، کاموں اور ان سب میں لگے رہتے ہیں۔ میرے خیال میں اب اکثر بچّے ایسے ہوں گے جو اپنے دونوں والدین سےکھل کر بات کرنے سے بھی ڈرتے ہوں گے، ان سے گلے لگنے سے بھی ڈرتے ہوں گے۔ آبادیاں بڑھانے میں ہم بہت آگے ہیں، ان کے سنوارنے میں بہت پیچھے ہیں۔

Address

Amar Pura
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aas Furniture posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share