23/10/2025
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بحیرہ عرب میں سعودی قیادت میں سرکردہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت پی این ایس یرموک کی بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی۔
“پاک بحریہ کے افسران و اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو پاک بحریہ کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔”
- وزیرِ اعظم