17/09/2026
https://www.facebook.com/share/1HwT8BgqVM/
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے خلاف ورکرز تنظیموں کا احتجاج کا اعلان
مراعات محدود کرنے، رجسٹریشن شرائط اور تعلیمی سہولیات میں کمی پر تحفظات کا اظہار
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی قیادت میں 22 ستمبر کو لاہور میں احتجاج ہوگا
لاہور (ورلڈ وائس نیوز)
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اقدامات کے خلاف 22 ستمبر 2026 بروز منگل صبح 10 بجے دفتر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
فیڈریشن کے مطابق ورکرز کی مراعات کو محدود کرنے، آن لائن پورٹل پر ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی دونوں کی رجسٹریشن کی شرط، 5 اور 2 فیصد ادائیگیوں سمیت دیگر پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یوز ختم ہونے کے باوجود سابقہ معاہدوں کے مطابق ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اخراجات، ہاسٹل اور کھانے کی سہولیات کے حوالے سے نئی شرائط سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں۔
فیڈریشن نے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلوں کے لیے 80 فیصد نمبروں کی شرط اور مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھی احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کیا ہے۔
احتجاج کی قیادت سعد محمد چوہدری، ممبر گورننگ باڈی اور جنرل سیکرٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کریں گے۔
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مختار اعوان نے تمام فیڈریشنز، ٹریڈ یونین رہنماؤں، صنعتی ورکرز اور متاثرہ طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پہنچ کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج میں شرکت کریں۔
مزید خبروں اور کالمز پڑھنے کے لیے ورلڈ وائس نیوز پیج کے لنک کو کلک کریں
https://www.facebook.com/share/1BuE5AiA43/