GB,s Rights

GB,s Rights پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰

26/08/2026
🏏 گلگت بلتستان میں کرکٹ کا مستقبل کب سنورے گا؟ضلع غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی کام ہ...
19/08/2026

🏏 گلگت بلتستان میں کرکٹ کا مستقبل کب سنورے گا؟

ضلع غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک قومی کرکٹ ٹیم میں گلگت بلتستان سے کوئی کھلاڑی نمایاں مقام حاصل نہیں کر سکا۔

ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کمی ہے تو صرف مناسب گراؤنڈز، سہولیات، کوچنگ، ٹریننگ اور مواقع کی۔

خواتین کرکٹ کی بات کریں تو صورتحال مزید افسوسناک ہے۔ چند باصلاحیت خواتین کھلاڑی ضرور سامنے آ رہی ہیں، مگر ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، متعلقہ کرکٹ ادارے اور ضلعی انتظامیہ گلگت بلتستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، باقاعدہ ٹرائلز، اکیڈمیز، معیاری گراؤنڈز اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں۔

گلگت بلتستان کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہونے دیں—ہمارے نوجوانوں کو صرف ایک موقع چاہیے۔ 🏏❤️

16/08/2026

یاسین خاص میں آوارہ کتوں کی بھرمار

یاسین خاص میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آوارہ کتے دن دہاڑے سڑکوں اور گلیوں میں دندناتے پھرتے ہیں، جہاں سے روزانہ بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کا گزر ہوتا ہے۔

بچے اسکول جاتے ہیں، لوگ بازار آتے جاتے ہیں اور شہری اپنی عبادت گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں آوارہ کتوں کی موجودگی کسی بھی وقت کسی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔

انتظامیہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس سنگین مسئلے کی طرف فوری توجہ دی جائے اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ امید ہے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

#انتظامیہ

North Football Academy کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو بہت بہت مبارک ہو! 🎉⚽آپ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہ...
16/08/2026

North Football Academy کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو بہت بہت مبارک ہو! 🎉⚽
آپ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!

12/08/2026

یاسین کے کھنڈر نما سڑکیں لوگوں کے لیے دردِ سر بن کر رہ گئی ہیں۔
روزانہ سفر کرنے والے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، مگر افسوس کہ اس سنگین مسئلے کی طرف کوئی سنجیدگی سے توجہ دینے کو تیار نہیں۔

🇵🇰⚽ یومِ آزادی کے موقع پر شاندار فٹبال گرینڈ فائنل! 🏆📅 14 اگست کو یاسین ٹاؤس فٹبال گراؤنڈ میں ایک سنسنی خیز گرینڈ فائنل ...
11/08/2026

🇵🇰⚽ یومِ آزادی کے موقع پر شاندار فٹبال گرینڈ فائنل! 🏆

📅 14 اگست کو یاسین ٹاؤس فٹبال گراؤنڈ میں ایک سنسنی خیز گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا۔

⚽ The North Football Academy 🆚 Taus Sarkar ...

تمام معزز شائقینِ فٹبال سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس شاندار مقابلے کا حصہ بنیں۔

🇵🇰 آئیں، اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں اور یومِ آزادی کا جشن کھیل کے جذبے کے ساتھ منائیں!

کھیل سے محبت، اتحاد کی علامت! ❤️⚽

11/08/2026

🏃‍♂️⚽ اپنے بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں! 🏏🏃‍♀️

کھیل صرف جسمانی صحت کے لیے ہی نہیں بلکہ بچوں کی ذہنی صحت اور شخصیت کی نشوونما کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔ کھیل بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں۔

📱 موبائل اور اسکرین ٹائم کم کریں، بچوں کو کھیل کے میدان تک لے جائیں اور انہیں اپنی پسند کا کھیل کھیلنے کا موقع دیں۔

صحت مند جسم، پُرسکون ذہن اور پُراعتماد بچے—یہی ہمارے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ ❤️

👉 آج ہی اپنے بچے کو کھیلنے کے لیے حوصلہ دیں!

09/08/2026

تاؤس فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے فائنل فٹبال میچ کے لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کے لیے فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کَور کی سہولت لازمی فراہم کرے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طبی امداد دی جا سکے اور صورتحال کو بروقت سنبھالا جا سکے۔

12/06/2026

As of now, the people of Gilgit-Baltistan are still waiting for the final announcement of the new government.
According to the latest unofficial election results, the Pakistan Peoples Party (PPP) has emerged as the largest party, winning around 10–11 seats in the 24-member elected assembly. However, it does not have a clear majority on its own. Independent candidates and other parties are expected to play a crucial role in coalition negotiations

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB,s Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share