23/06/2026
مینارٹی فورم پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر پشاور کی تنظیم مکمل کر لی گئی
پشاور: مورخہ 20 جون 2026 کو پشاور میں مینارٹی فورم پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر جناب آگسٹیئن جیکب صاحب اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب نوشیروان اقبال صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع پشاور کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں پشاور تنظیم کی جانب سے مرکزی صدر جناب آگسٹیئن جیکب صاحب اور صوبائی جنرل سیکرٹری جناب نوشیروان اقبال صاحب کا ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں مرکزی صدر جناب آگسٹیئن جیکب صاحب نے مینارٹی فورم پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فورم کا بنیادی مقصد پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا میں بسنے والی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداران پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد، اتفاق اور خلوص نیت کے ساتھ اقلیتی برادری کی خدمت کے لیے کام کریں۔ اس موقع پر مرکزی صدر جناب آگسٹیئن جیکب صاحب نے صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب نوشیروان اقبال صاحب کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پشاور کے صدر جناب یاسر بھٹی اور جنرل سیکرٹری جناب راجیو ٹھاکر نے مرکزی صدر، صوبائی جنرل سیکرٹری اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر جناب آگسٹیئن جیکب صاحب نے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب نوشیروان اقبال صاحب کو ہدایت جاری کی کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں جلد از جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ اقلیتی برادری کے حقوق، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے منظم اور مؤثر انداز میں کام کیا جا سکے۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مینارٹی فورم پاکستان کے پلیٹ فارم سے اقلیتی برادری کی ترقی، خوشحالی اور حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔