Public & Tank News

Public & Tank News Stay on the frontline with breaking news, exclusive insights, 🚀🌐

13/08/2026

ٹانک۔محکمہ سپورٹس کی نااہلی جشن آزادی فٹبال میچ ناقص انتظامات اور کمزور تشہیر کی نذر عوام کی عدم دلچسپی
ضلع ٹانک میں جشن آزادی فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ تو منعقد ہوگیا، تاہم میچ کے دوران مناسب انتظامات اور تشہیر نہ ہونے پر محکمہ کھیل کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ شائقینِ کھیل کے مطابق بڑے ایونٹ کے باوجود انتظامی سطح پر وہ تیاریاں نظر نہیں آئیں جو اس نوعیت کے مقابلے کے لیے ضروری تھیں۔
تاہم فائنل میچ کے دوران انتظامات کی کمی واضح طور پر محسوس کی گئی۔ شائقین کے لیے بیٹھنے، گراؤنڈ کی مناسب تیاری، نظم و ضبط اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے انتظامات پر سوالات اٹھائے گئے۔
کھیلوں کے شائقین کا کہنا ہے کہ جشن آزادی جیسے قومی دن کی مناسبت کے موقع پر منعقد ہونے والے بڑے سپورٹس ایونٹ کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھی مؤثر تشہیری مہم نہیں چلائی گئی، جس کے باعث متعدد شہری بروقت ایونٹ سے آگاہ نہ ہوسکے۔
شائقین اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد صرف میچ کروانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ کھلاڑیوں، شائقین اور مہمانوں کے لیے مناسب انتظامات اور ایونٹ کی بھرپور تشہیر بھی محکمہ کھیل کی ذمہ داری ہے۔

13/08/2026
07/08/2026
Prayer for Peace, Mercy, and the Timeless Lessons from the Life of Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him)In the Name of Al...
02/08/2026

Prayer for Peace, Mercy, and the Timeless Lessons from the Life of Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him)
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
“Indeed, we belong to Allah, and indeed to Him we shall return.” (Qur'an 2:156)
At this moment of grief and reflection, we humbly raise our hands in prayer before Almighty Allah. May He shower His infinite mercy upon all the martyrs, forgive their shortcomings, elevate their ranks, and grant them the highest place in Jannat-ul-Firdous. May Allah bless the injured with complete healing, comfort every grieving family with patience and strength, and protect our beloved homeland from violence, hatred, injustice, and every form of terrorism.
The life of Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) stands as the greatest example of compassion, justice, mercy, patience, and forgiveness. He taught humanity that true strength lies in mercy, that justice must be upheld without prejudice, and that peace should always be preferred over conflict whenever possible. Even toward those who harmed him, he demonstrated forgiveness, dignity, and moral excellence, inspiring generations to respond to hatred with wisdom and kindness.
The Prophet (Peace Be Upon Him) also emphasized the sanctity of human life, the rights of neighbors, care for the weak and vulnerable, honesty in speech, fairness in dealing with others, and unity among people. His noble character reminds us that a successful society is built upon truth, respect, compassion, and mutual responsibility.
O Allah, grant us the ability to follow the noble teachings and exemplary character of Your Beloved Messenger (Peace Be Upon Him). Fill our hearts with faith, sincerity, humility, and love for humanity. Guide us to stand for justice, to help those in need, to forgive when we are wronged, and to become ambassadors of peace in our families, communities, and nation.
Protect our armed forces, law enforcement personnel, rescue workers, and all those who dedicate their lives to safeguarding innocent people. Bless them with courage, wisdom, and safety. Strengthen our nation with unity, mutual respect, and a shared commitment to peace and prosperity.
May Allah make Pakistan a land of harmony, security, and progress. May He remove every hardship from our people, bless us with righteous leadership, strengthen the bonds of brotherhood, and grant lasting peace to the entire Muslim Ummah and all humanity.
Ameen, Summa Ameen.
Written by:
Dr. Sheikh Ahsan Ullah Khan

راولپنڈی، 27 جولائی 2026:جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کا عہدہ...
27/07/2026

راولپنڈی، 27 جولائی 2026:
جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنرل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (CNSC) نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

ٹانک (بیورو چیف): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی صدر میاں افتخار حسین کے صاحبزادے راشد شہید کی 16ویں ب...
25/07/2026

ٹانک (بیورو چیف): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی صدر میاں افتخار حسین کے صاحبزادے راشد شہید کی 16ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے راشد شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
بعد ازاں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راشد شہید نے امن، جمہوریت، عدم تشدد، عوامی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ ملک بھر کے جمہوریت پسند اور امن پسند حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ تھی۔ مقررین نے کہا کہ راشد شہید نے باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی، جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ راشد شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کا کردار امن، بھائی چارے، برداشت اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کی علامت ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ راشد شہید کے مشن، باچا خان کے نظریات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر راشد شہید سمیت تمام شہداء کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، ملک میں پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ٹانک ( بیورو چیف شیخ جی )پولیس لائن ٹانک میں گزشتہ شب مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت ن...
24/07/2026

ٹانک ( بیورو چیف شیخ جی )

پولیس لائن ٹانک میں گزشتہ شب مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کانسٹیبل بلال خان، کانسٹیبل طلاءمحمد اور محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈ نور اعظم کی نمازِ جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ،سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلی خیبر پختونواہ طارق سعید مروت، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر، آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن، کمشنر ڈیرہ داود خان، ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان، ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان سمیت ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران، جوانوں، شہداءکے لواحقین اور علاقائی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شہداءکے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداءکو سلامی بھی پیش کی۔ شرکاءجنازہ نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے انتظامی و پولیس حکام کے ہمراہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کانسٹیبل عصمت اللہ، کانسٹیبل جسیم خان، کانسٹیبل داو¿د خان اور کانسٹیبل پیر غلام کی عیادت کی، ان کی دلیری کو سراہا اور مالی معاونت کی صورت میں حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام نے زخمی اہلکاروں کی تجاویز و مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

24/07/2026

ٹانک ما نجی خیل چیک پوسٹ پر شدید نوعیت کا خود کش حملہ جس کے مناظر

ٹانک (بیورو چیف)*پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی، ٹانک پیزو روڈ پر گل امام پولیس اسٹیشن کی حدود میں وا...
18/07/2026

ٹانک (بیورو چیف)

*پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی، ٹانک پیزو روڈ پر گل امام پولیس اسٹیشن کی حدود میں واردات کے دوران جرائم میں ملوث تین مطلوب ملزمان گرفتار*

ٹانک: ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک آرمی اور ٹانک پولیس نے باہمی تعاون اور مؤثر ہم آہنگی کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مطلوب ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹانک پولیس کے زیر حراست ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور ٹانک پولیس ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ دونوں اداروں کا عزم ہے کہ عوام کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے مشترکہ کوششیں آئندہ بھی پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی، جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائی جاتی رہیں گی۔

علاقے کے عمائدین اور شہریوں نے پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی اس مشترکہ کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔

Address

Nisar Plaza , Building No 3 District Tank KPK
Tank
29470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public & Tank News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category