The Eagles city

The Eagles city Sargodha is a city and capital of Sargodha Division, located in Punjab province, Pakistan. Sargodha is also known as the City of Eagles.

It is Pakistan's 12th largest city by population and one of the fastest growing cities of the country.

04/09/2026

پل 111، سرگودھا 🖤🥀

باپ صرف ایک رشتہ نہیں ہوتا، وہ اولاد کے لیے ایک سایہ، ایک سہارا اور پوری دنیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی اولاد کی خوشیوں کے لیے اپنی زندگی کی ہر خوشی قربان کر دیتا ہے، مگر جب وہی باپ جوانی میں اچانک دنیا سے چلا جائے تو پیچھے رہ جانے والے بچوں کی دنیا ہی اجڑ جاتی ہے۔

دنیا کا دستور ہے کہ جو آیا ہے، اسے ایک دن واپس جانا ہے، موت برحق ہے… مگر جوانی کی موت کا صدمہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انسان سامنے بیٹھا ہو اور اچانک خبر ملے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا، تو دل اس حقیقت کو ماننے سے انکار کر دیتا ہے۔

بالکل ایسا ہی صدمہ ہمارے انتہائی پیارے بھائی ذیشان اسلم کی اچانک وفات نے ہمیں دیا ہے۔ نہ کوئی بیماری، نہ کوئی تکلیف… بس اچانک موت نے آ کر ایک ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
ایک باپ اپنے بچوں کو اس دنیا میں تنہا چھوڑ گیا، ایک بھائی اپنے بھائیوں سے بچھڑ گیا، ایک گھر سے قہقہے چھین لیے گئے اور پورا گاؤں ایک ایسے غم میں ڈوب گیا جس کا مداوا شاید کبھی نہ ہو۔

سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ذیشان بھائی نے اپنے بچوں کے لیے بہت سے خواب دیکھے ہوں گے، ان کی انگلی پکڑ کر چلنے کے خواب، ان کے مستقبل کو سنوارنے کے خواب… مگر تقدیر نے مہلت ہی نہ دی۔ 💔

یا اللہ! ہمارے پیارے بھائی ذیشان اسلم کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔

یا اللہ! ان کے بچوں کے سروں پر اپنا دستِ شفقت رکھ، انہیں صبرِ جمیل عطا فرما، ان کے بھائیوں اور تمام اہلِ خانہ کو یہ پہاڑ جیسا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اور اے اللہ! ذیشان بھائی اپنے بچوں کے لیے جو خوشیاں، جو خواب اور جو مستقبل چھوڑ کر گئے ہیں، تو اپنے خزانے سے ان کے بچوں کو اس سے بھی بڑھ کر عطا فرما۔ 🤲

ہم آج یہ پوسٹ خوشی سے نہیں، بلکہ نم آنکھوں اور بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر ان کی یادیں، ان کی باتیں اور ان کی محبت ہمیشہ دل میں زندہ رہتی ہیں۔

ذیشان بھائی! آپ چلے گئے، مگر یقین کریں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔
اللہ پاک آپ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ہم سب کی دعائیں ذیشان بھائی اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
آمین ثم آمین 🤲🖤🥀

پل 111، سرگودھاانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چوہدری پرویز ارائیں مرحوم کے صاحبزادے چوہدری عامر شہزاد آج اچان...
29/07/2026

پل 111، سرگودھا

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چوہدری پرویز ارائیں مرحوم کے صاحبزادے چوہدری عامر شہزاد آج اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

🎉 ان شاء اللہ بہت جلد شاندار افتتاح 🎉نیو شاہین گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹوربچوں کے لیے جدید، خوبصورت اور معیاری ملبوسات کی شا...
07/07/2026

🎉 ان شاء اللہ بہت جلد شاندار افتتاح 🎉

نیو شاہین گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور

بچوں کے لیے جدید، خوبصورت اور معیاری ملبوسات کی شاندار ورائٹی کے ساتھ اب آپ کی خدمت میں۔

✨ بچوں کی جیکٹس
✨ امپورٹڈ ڈریسز
✨ جدید اور خوبصورت کلیکشن
✨ بچوں کے اسکول کی یونیفارمز بھی دستیاب ہیں
✨ بہترین کوالٹی، مناسب قیمت اور بہترین سروس

اس کے ساتھ جنرل اسٹور کی روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء بھی ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

📍 پتہ: رب توکل مارکیٹ، پل نمبر 111، نزد مرحبا اسکول۔

آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے دعوت ہے۔ تشریف لائیں اور شاندار افتتاح کا حصہ بنیں۔

نیو شاہین گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور — بچوں کی پسند، والدین کا اعتماد۔ 🌹

28/06/2026

محسن وہ میری آنکھ سے اوجھل ہوا نہ جب،
سورج تھا میرے سر پہ مگر رات ہو گئی۔ 🥀
پل 111 جنوبی، سرگودھا
آج چک نمبر 113 جنوبی کے ایک خوبصورت، بااخلاق اور ہنس مکھ نوجوان کے انتقال کی خبر نے دل کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔ ایسا لگا جیسے ایک لمحے میں خوشیاں ماند پڑ گئیں۔ ابھی تو زندگی نے اپنے رنگ دکھانے تھے، خوابوں کو تعبیر ملنی تھی، مگر بلڈ کینسر جیسے موذی مرض نے ایک مسکراتی زندگی ہم سے چھین لی۔
مرحوم نے اپنی مختصر زندگی محبت، خلوص اور عاجزی کے ساتھ گزاری۔ جو بھی ملا، ان کے اخلاق اور نرم مزاجی کا معترف رہا۔ وہ اپنے پیچھے دو معصوم بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی دونوں بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے، والدین، اہلیہ، بھائیوں اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

پل 111 سرگودھاكُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس کے ساتھ کہ ہمارے ان...
28/06/2026

پل 111 سرگودھا

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس کے ساتھ کہ ہمارے انتہائی عزیز، بھائی جیسے دوست میاں محمد عاطف (چک 113 جنوبی)، جو کافی عرصے سے بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

آمین ثم آمین۔ 🤲💔

21/06/2026

پل 111 سرگودھا
حادثات یقیناً افسوسناک ہوتے ہیں اور ہر قیمتی جان کے ضیاع پر دل خون کے آنسو روتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر بیٹھ کر بدزبانی، گالم گلوچ اور لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر اکسانا کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ نام نہاد سوشل میڈیا انفلوئنسرز شہرت اور ویوز کے لیے اخلاقیات اور صحافتی اصولوں کو پس پشت ڈال کر نفرت اور اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہے ہیں۔ عوام کی رہنمائی کرنے کے بجائے جذبات بھڑکانا اور بدتمیزی کو فروغ دینا نہ دانشمندی ہے اور نہ ہی ذمہ داری۔
صحافی یا انفلوئنسر کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا اور متعلقہ اداروں تک آواز پہنچانا ہے، نہ کہ خود جج، وکیل اور پولیس بن کر فیصلے سنانا۔ "جلا دو، مار دو، آگ لگا دو" جیسے الفاظ معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں، اصلاح کی طرف نہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈرائیورز کی بہتر تربیت ہو، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہو اور ہر ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا ملے۔ انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا کی عدالتوں میں نہیں۔ ✍️ اس معسوف کی باتیں سنیں اور فیصلہ کریں کیا میڈیا پر ا کر اتنی گھٹیا زبان استعمال کرنی چاہیے

18/06/2026

🌹 اہلِ علاقہ چک 111 جنوبی کے لیے فخر کا لمحہ 🌹
پل 111 سرگودھا اور چک 111 جنوبی کے عوام کے لیے یہ ایک انتہائی خوشی اور اعزاز کی خبر ہے کہ ہمارے نہایت محترم اور ہر دلعزیز استاد مرحوم ماسٹر سمیع اللہ صاحب کے ہونہار سپوت صائم سمیع کو SDO (پاور ڈویژن) کے اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ کامیابی صرف مرحوم ماسٹر سمیع اللہ صاحب کے خاندان کے لیے ہی باعثِ مسرت نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ مرحوم استاد کی محنت، تربیت اور اعلیٰ اخلاق کا یہ خوبصورت ثمر ہے کہ آج ان کا بیٹا ایک باوقار مقام پر فائز ہوا ہے۔
ہم صائم سمیع صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض دیانتداری، خلوص اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، مزید ترقیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔
چک 111 جنوبی کا ایک اور قابلِ فخر بیٹا، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ 💐👏
مبارک ہو صائم سمیع صاحب! 🎉🎊

18/06/2026

😢 افسوسناک سانحہ
کچھ خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جو پورے ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔ بے احتیاطی، تیز رفتاری اور ڈمپر گردی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
سلانوالی کے نواحی علاقے 62 جنوبی کے رہائشی ہونہار نوجوان عالیان مظہر، جن کی حال ہی میں پاک فضائیہ میں سلیکشن ہوئی تھی، اپنے والد مظہر حسین کے ہمراہ تقرری کا لیٹر وصول کرنے جا رہے تھے۔ والد اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھا، مگر راستے میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کے تمام خواب ہمیشہ کے لیے چھین لیے۔
یہ حادثہ صرف دو جانوں کا نقصان نہیں بلکہ ایک باپ کی امیدوں، ایک بیٹے کے مستقبل اور ایک خاندان کی خوشیوں کا جنازہ ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم مظہر حسین اور عالیان مظہر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
💔 کب تک بے گناہ لوگ ڈمپر گردی کا شکار ہوتے رہیں گے؟ اب وقت آ گیا ہے کہ ذمہ دار ادارے مؤثر اقدامات کریں تاکہ مزید گھر اجڑنے سے بچ سکیں۔
اللہ پاک مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین۔ 🤲💔

پل 111 سرگودھا کرائم کنٹرول یونٹ سرگودھا کی بڑی کارروائی 🚨کئی وارداتوں میں مطلوب اور 114 جنوبی کی سڑکوں پر خوف کی علامت ...
11/05/2026

پل 111 سرگودھا
کرائم کنٹرول یونٹ سرگودھا کی بڑی کارروائی 🚨

کئی وارداتوں میں مطلوب اور 114 جنوبی کی سڑکوں پر خوف کی علامت بننے والا درندہ صفت شخص آخرکار سی سی ڈی کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ یہ کارروائی تمام جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح وارننگ ہے کہ جرم کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔

تھانہ عطاشہید سمیت دیگر اضلاع میں وارداتیں کرنے والا ون مین ڈاکو محمد افضل ولد اجمیر سکنہ چنیوٹ حال مقیم 54 جنوبی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم تھانہ عطاشہید کے علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔

چند روز قبل صوبائی چیئرمین عشر و زکوٰۃ رانا منور غوث خاں کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم متعدد تھانوں کو مطلوب تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ شہری سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

Address

Pull No. 111 S.B. Faisalabad Road
Sargodha
40200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Eagles city posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share