30/01/2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء کے ظلم وجبر کے خلاف واپڈا ہاؤس پشاور میں محنت کشوں کا دھرنا
اج واپڈا ہاؤس پشاور میں شہید مسجد کا دوبارہ سنگ بنیادرکھنے کا اعلان۔ حاجی محمد اقبال
پشاور(. . . . . )ال پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں واپڈا ملازمین نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائ صدر کے پسران۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس گردی کے خلاف یوم احتجاج مناکر اسی جگہ پر جہاں پر مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔ دوبارہ از سرنو تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان صوبائ چیئرمین حاجی محمد اقبال نے گذشتہ روز واپڈا ہاؤس پشاور میں محنت کشوں کے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ دھرنا سے صوبائ سکرٹری نورالامین۔ حیدرزئ۔ وائس چیئرمین یاسرکامران۔ ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ۔ مرکزی چیئرمین گوہرتاج اورجائنٹ سکرٹری طارق نے خطاب کرتے ہوۓ واضح کیا کہ 29اپریل 2024 کو پیپلز پارٹی کے رہنماء نے واپڈا ہاؤس پشاور کے اندر غیر قانونی راستہ بنانے کیلۓ اپنی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ سرکاری مشینری کی موجودگی میں مسجد کو بے دردی سے شہید کیا گیاتھا۔بعد ازاں یونین کی بھر پور احتجاج اور سخت ردعمل پر موصوف نے اسی جگہ دوبارہ مسجد تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے موصوف نے مکر کر گذشتہ رات ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی مدد سے دوبارہ زبردستی بسینہ زوری واپڈا ہاؤس کالونی کے اندر راستہ بنانے کی کوشیش کیں۔مرکزی چیئرمین گوہر تاج کی قیادت میں کالونی کی مکینوں نے اسے ناکام بنا دیا۔بعد ازاں اے۔سی پشاور نے مذاکرات کے نام پر گوہرتاج۔اسداللہ اور توفیق کو فقیر اباد پولیس سٹیش میں مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں محنت کشوں کی بھرپور احتجاج پر عدالت نے گوہر تاج سمیت تینوں اھلکاروں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ مقررین نے واضح کیا کہ سیکیورٹی رسک کے پیش نظر کالونی کے اندر کسی کو غیر قانونی راستہ دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کیونکہ پسکو ھیڈ کوارٹرز کے اندر نہ صرف رہائشی کالونی ہے بلکہ کروڑوں روپے کے گرڈ سٹیشن بھی موجود ھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کورٹ نے جو فیصلہ جلد بازی میں دیا ھے۔ اس میں بھی راستہ کی پیمائش کا تعین نہیں کیا گیا۔ اج بروز جمعہ 31جنوری کو ھزاروں محنت کشوں کی موجودگی میں دوبارہ اسی جگہ پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھ کر دوبارہ تعمیر کیا جاۓ گا۔جبکہ بعد ازاں گورنر ھاؤس تک ریلی پھی نکالی جائیکی۔دھرنا سے اظہار یکجہتی کیلۓ ایم پی اے فضل الہی۔ سراج الدین برکی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن۔ محمد ریاض ڈبلیو ایس ایس پی۔ محمد سریر خان ایپکا نے بھی جطاب کیا۔
جاری کردہ۔
شعبہ نشر واشاعت واپڈا ہائیڈرو یونین کے پی کے