Sadae Nakial News صدائے نکیال

Sadae Nakial News صدائے نکیال خبروں اور اشتہارات کے لئیے رابطہ کریں

اہلیانِ فتح پور تھکیالہ کے لیے بڑا اعزازاہلیانِ فتح پور تھکیالہ کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر...
15/05/2026

اہلیانِ فتح پور تھکیالہ کے لیے بڑا اعزاز

اہلیانِ فتح پور تھکیالہ کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار محمود احمد طاہر مرحوم کے لختِ جگر ڈاکٹر منظر محمود نے سرجری میں ایف سی پی ایس کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کر کے کنسلٹنٹ جنرل سرجن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر منظر محمود نے اپنی اسپیشلائزیشن کے دوران راولپنڈی کھنہ پل کے قریب سروس روڈ پر “ہیلتھ انٹرنیشنل ہاسپٹل” قائم کیا، جہاں اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اہلیانِ فتح پور تھکیالہ نے ڈاکٹر منظر محمود کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے علم، تجربے اور صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت اور اہلیانِ فتح پور تھکیالہ کے لیے مزید نفع بخش بنائے۔ آمین۔

بانڈی بجاڑاں کی عوام پھٹ پڑی، ناقص سڑک تعمیر پر شدید احتجاجبانڈی بجاڑاں تا ہائر سیکنڈری سکول اندرلہ ناڑ تعمیر ہونے والی ...
15/05/2026

بانڈی بجاڑاں کی عوام پھٹ پڑی، ناقص سڑک تعمیر پر شدید احتجاج

بانڈی بجاڑاں تا ہائر سیکنڈری سکول اندرلہ ناڑ تعمیر ہونے والی لنک روڈ عوام کے لیے سہولت کے بجائے پریشانی بننے لگی۔ ابتدائی مرحلے میں ہی مبینہ ناقص میٹیریل اور غیر معیاری کام نے کئی سوالات کھڑے کر دیے، جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

عوامی حلقوں کے مطابق 0.75 کلو میٹر منظور ہونے والی سڑک میں ناقص سولنگ، مٹی ملی بجری، کمزور دیواریں، پیمائش کے برعکس تعمیر، تارکول کی انتہائی کم مقدار اور کلوٹ کی جگہ بجری استعمال کی جا رہی ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہم اپنے قائد محترم جناب حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس علاقے کے لیے سڑک منظور کروائی، تاہم مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس منصوبے میں ہونے والے ناقص کام کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سڑک کی موجودہ صورتحال کی تصویری اور ویڈیو جھلکیاں بھی شیئر کی گئی ہیں تاکہ متعلقہ حکام حقائق کا جائزہ لے سکیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔

عوام علاقہ

15/05/2026

تاجروں کا استحصال کسی بھی صورت قبول نہیں

کیا تاجر ہی صرف پیٹرول استعمال کرتے ہیں جبکہ پابندی لگانے والے خود گھوم رہے ہوتے ہیں۔
آج سے نکیال کے تاجر اپنی دکانیں رات 8 بجے کے بعد بھی کھولیں، میں خود بازار میں موجود رہوں گا، کوئی بند کر کے دکھائے۔

سردار عبد الشکور خان
صدر انجمن تاجراں فتح پور تھکیالہ

سردار نعمان نزیر

نکیال  صدر آل پیپرز جموں کشمیر سوسائٹی سردار زاہد تبسم کے بھتیجے زعفران ریاض کو ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد ن...
15/05/2026

نکیال
صدر آل پیپرز جموں کشمیر سوسائٹی سردار زاہد تبسم کے بھتیجے زعفران ریاض کو ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سینئر قانون دان ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن نکیال، اور نوجوان قانون دان شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مشترکہ بیان میں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ سے گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے زخمی زعفران ریاض کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

کبھی تم کہتے ہو یہ دہشت گرد ہے،کبھی تم کہتے ہو یہ شدت پسند ہے کبھی تم کہتے ہو یہ انتہا پسند ہے، کبھی تم کہتے ہو یہ اشتہا...
15/05/2026

کبھی تم کہتے ہو یہ دہشت گرد ہے،
کبھی تم کہتے ہو یہ شدت پسند ہے
کبھی تم کہتے ہو یہ انتہا پسند ہے،
کبھی تم کہتے ہو یہ اشتہاری ہے
اور کج وی کہہ لو لیکن ایک گل یاد رکھنا
اگر ختم نبوت ﷺ تے گل کرنا دہشت گردی اے
تے اسی سب تو وڈے دہشت گرد آں،
اگر پاکستان میں اسلام کی بات کرنا دہشت گردی ہے
تو ہم یہ دہشت گردی
ہر بار کریں گے ،
سو بار کریں گے
وقت آیا تو سرِ بازار کریں گے۔۔⚔️
امیدو اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ نکیال
ملک محمد شبیر تبسّم

تا حیات--- ہمارا لیڈر --
س ع د رض و ی

تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کا مالمسروقہ سامان برآمد، متعد...
14/05/2026

تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کا مالمسروقہ سامان برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

فتح پور تھکیالہ/نکیال: تھانہ پولیس چڑہوئی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مالمسروقہ سامان برآمد کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ ملک شہزاد احمد نے ہمراہ نفری پولیس چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

پہلی کارروائی میں مبارک حسین ساکن چوکی مونگ کوٹلی کا کیری ڈبہ بک کروا کر نکیال لا کر زبردستی موبائل فون اور نقدی رقم چھیننے والے ملزم حسنین بخاری عرف رخسار شاہ ولد کاظم شاہ ساکن ٹاؤن ایریا نکیال کو گرفتار کر کے چھینا گیا موبائل فون اور رقم برآمد کر لی گئی۔

دوسری کارروائی میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق ساکن ٹاؤن ایریا نکیال کے گھر سے چوری شدہ گھریلو سامان، الیکٹرانکس، UPS، LCD اور بیٹری وغیرہ ملزم حسنین بخاری عرف رخسار شاہ کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔

تیسری کارروائی میں دلدار مشتاق ساکن نکیال کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والا تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا ہنڈا موٹر سائیکل ملزمان حسنین بخاری عرف رخسار شاہ اور شاہ زیب ساکن دھناں کھوئیرٹہ کے قبضہ سے برآمد کر لیا گیا۔

چوتھی کارروائی میں محمد مقصود ولد شیر محمد ساکن جندروٹ کا چوری شدہ بکرا ملزمان ذیشان شاہ ولد تجمل شاہ ساکن سلون اور محمد مہتاب ولد الطاف شاہ ساکن موہڑہ نکیال کو گرفتار کر کے برآمد کیا گیا۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ کسی بھی کیس کا دارومدار پولیس کی تفتیش اور اُن دفعات پر ہوتا ہے جو ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے لگائی جاتی ہیں۔ بعد ازاں چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور عدالت انہی دفعات کی روشنی میں ملزمان کو سزا دیتی ہے۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایجوکیشن پیکج کی منظوری، 1035 سکولز اور 3319 نئی آسامیوں کیلئے مالی منظوری جاری آزاد کشمیر ح...
14/05/2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایجوکیشن پیکج کی منظوری، 1035 سکولز اور 3319 نئی آسامیوں کیلئے مالی منظوری جاری

آزاد کشمیر حکومت نے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے بڑے ایجوکیشن پیکج کے تحت 1035 سکولز اور 3319 نئی آسامیوں کی مالی منظوری جاری کر دی۔ اس اہم اقدام سے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، نئی سہولیات کی فراہمی اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق منظور شدہ پیکج کے تحت مختلف علاقوں میں سکولز کی اپ گریڈیشن، نئی آسامیوں پر بھرتیاں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے شفاف اور میرٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

فتح پور تھکیالہتمام تاجر بھائیوں سے گزارش ہے کہ صبح 10 بجے پڑواہ چوک میں تاجروں کا جو معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور رات 8 ...
14/05/2026

فتح پور تھکیالہ

تمام تاجر بھائیوں سے گزارش ہے کہ صبح 10 بجے پڑواہ چوک میں تاجروں کا جو معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور رات 8 بجے زبردستی شٹر ڈاؤن کروایا جاتا ہے، اس کے خلاف پریس کانفرنس کی جائے گی۔

تمام احباب کی شرکت لازمی ہے۔

صدر انجمن تاجران فتح پور تھکیالہ
سردار عبدالشکور خان

10 مئی 2025 — بہادری، خدمت اور ایک ادھورا وعدہجب ہمارے ازلی دشمن بھارت نے وطنِ عزیز پاکستان پر میلی آنکھ ڈالتے ہوئے سول ...
14/05/2026

10 مئی 2025 — بہادری، خدمت اور ایک ادھورا وعدہ

جب ہمارے ازلی دشمن بھارت نے وطنِ عزیز پاکستان پر میلی آنکھ ڈالتے ہوئے سول آبادی کو نشانہ بنایا اور گولہ باری سے معصوم جانیں خطرے میں پڑ گئیں، اُس نازک اور خوفناک وقت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور تھکیالہ کے بہادر، نڈر اور دیدہ دلیر ایمبولینس ڈرائیور نوجوان سردار آفتاب اسلم جنیوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔

برستے گولوں، فائرنگ اور خوف کے ماحول میں جہاں لوگ اپنی جانیں بچانے میں مصروف تھے، وہاں آفتاب اسلم زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرتے رہے۔ اُن کے حوصلے، جذبے اور فرض شناسی نے ثابت کیا کہ قوموں کے اصل ہیرو وہی ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں میدان نہیں چھوڑتے۔

آج ہی کے روز سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب انوار الحق چودھری نے نکیال کا دورہ کیا، شہداء کے گھروں میں جا کر اظہارِ تعزیت کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور تھکیالہ بھی پہنچے۔ دورے کے دوران انہوں نے سردار آفتاب اسلم کی جرأت و بہادری کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

مگر افسوس کہ آج ایک سال گزرنے کے باوجود وہ اعلان صرف الفاظ تک محدود ہے۔ آفتاب اسلم آج بھی مایوس نگاہوں کے ساتھ اُس انعامی رقم کے منتظر ہیں جس کا وعدہ قوم کے سامنے کیا گیا تھا۔

سوال یہ ہے کہ کیا مشکل وقت میں اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے محسنوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے؟ کیا عوامی نمائندوں کے اعلانات صرف وقتی داد سمیٹنے کے لیے ہوتے ہیں؟ قوم اپنے ہیروز کو عزت دیتی ہے، لیکن وعدے پورے کرنا بھی ذمہ داری اور کردار کا امتحان ہوتا ہے۔

حکومتِ آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ سردار آفتاب اسلم کے ساتھ کیا گیا وعدہ فوری پورا کیا جائے تاکہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو اور عوام کا اعتماد بھی بحال رہے۔

اصلاحی باتیں
14/05/2026

اصلاحی باتیں

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنفتح پور تھکیالہ: محمد ظہیر مغل قضائے الٰہی سے وفات پا گئےفتح پور تھکیالہ کے نوا...
14/05/2026

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

فتح پور تھکیالہ: محمد ظہیر مغل قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

فتح پور تھکیالہ کے نواحی علاقے موہڑہ گھنمب سے افسوس ناک خبر

محمد قاسم مغل اور محمد زبیر مغل کے بھائی محمد ظہیر مغل ایک طویل عرصہ تک بیماری کا مقابلہ کرنے کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔

مرحوم کی وفات پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Nikial

Telephone

+923464943194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadae Nakial News صدائے نکیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadae Nakial News صدائے نکیال:

Share