04/08/2026
🚨 بریکنگ نیوز
فیڈرل بورڈ کے بعد ،پشاور میٹرک بورڈ میں بھی مدراس کے طلبہ نے ٹاپ کر لیا۔
جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیرِ انتظام عثمانیہ اسکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی شاندار روایت برقرار رکھتے ہوئے پشاور میٹرک بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔
عثمانیہ اسکول اینڈ کالج کے دو ہونہار طلبہ نے پوزیشنیں اپنے نام کیں:
🥇 محمد ابوذر بن محمد یاسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
🥉 محمد حمدان بن غفران اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی اس اعتبار سے بھی غیر معمولی ہے کہ یہ دونوں طلبہ ایک ہی وقت میں درسِ نظامی کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ریگولر اسکول کا نصاب بھی کامیابی سے مکمل کر رہے ہیں۔
اس شاندار کامیابی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ دینی مدارس کے طلبہ، دینی اور عصری تعلیم کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ہر میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی عثمانیہ اسکول اینڈ کالج کے طلبہ نے پشاور میٹرک بورڈ میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دینی مدارس کی روشن علمی روایت کو مزید مضبوط کیا۔