Visa Guide

Visa Guide Authentic Information about Visas & Immigration ✈️✈️✈️

02/08/2025
کینسل یا ایکسپائر ویزوں پر متحدہ عرب امارات چھوڑنے والے اور واپسی کا ارادہ نہ رکھنے والے دوست بینک اکاؤنٹس بند کروا دیں ...
02/08/2025

کینسل یا ایکسپائر ویزوں پر متحدہ عرب امارات چھوڑنے والے اور واپسی کا ارادہ نہ رکھنے والے دوست بینک اکاؤنٹس بند کروا دیں اور کریڈٹ کارڈ، جرمانے سمیت تمام واجبات کی ادائیگی کرنا مت بھولیں

نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں گے سال 2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہنے والے ع...
02/08/2025

نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں گے
سال 2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہنے والے عازمین کا معاملہ طے پاگیا۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج کرسکیں گے اور پرائیویٹ آپریٹرز عازمین حج سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرائیویٹ آپریٹرز کی تنظیم حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرادی ہے اور ہوپ 25 سے26 ہزار رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج پربھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج سے رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں۔

ذرائع مذہبی امور کا کہنا ہےکہ گزشتہ برس تقریباً 63 ہزار حج کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا اور پرائیویٹ آپریٹرز 63 ہزار کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی اور وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔

اتحاد ریل۔۔۔ دبئی ٹو فجیرہ
02/08/2025

اتحاد ریل۔۔۔ دبئی ٹو فجیرہ

عنوان تجویز کریں 💡📝
02/08/2025

عنوان تجویز کریں 💡📝

قاسم اور سلیمان کے ویزوں کا معاملہ ☪️☪️ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ب...
02/08/2025

قاسم اور سلیمان کے ویزوں کا معاملہ ☪️☪️

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس حوالے سے ردعمل دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی، وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

''ایئر ٹربیولینس'' جہازوں میں دوران پرواز جھٹکے لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ✈️✈️✈️انسانی وجوہات کی بنا پر ماحولیاتی...
02/08/2025

''ایئر ٹربیولینس'' جہازوں میں دوران پرواز جھٹکے لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ✈️✈️✈️
انسانی وجوہات کی بنا پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق شدید فضائی جھٹکے یعنی ایئر ٹربیولینس سے متاثر ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ ’یہ بہت ہی ہولناک تھا۔ ہم نے جہاز کی چھت پر خون دیکھا۔‘ انھوں نے بتایا کہ بہت سے افراد زمین پر پڑے تھے۔

رواں سال یونائیٹڈ ایئرلائن کی ایک فلائٹ کو اس وقت شدید ٹربیولینس کا سامنا کرنا پڑا جب وہ فلپائن کے اوپر سے پرواز کر رہی تھی۔

جھٹکے اتنے شدید تھے کہ جہاز کے عملے میں شامل ایک فضائی میزبان چھت سے ٹکرائے جس سے اُن کا بازوں فریکچر ہو گیا۔
یونیورسسٹی آف ریڈنگ کے محقق اور پروفیسر پاؤل ولیم کی تحقیق کے مطابق سنہ 1979 کے بعد سے اب تک شدید کلیئر ایئر ٹربیولینس یعنی ایسی ناہموار ہوا جو سیٹلائٹ، ریڈار اور آنکھ سے بھی دکھائی نہ دے، کی موجودگی میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امکان ہے کہ سنہ 2050 تک دنیا بھر میں ٹربیولینس کے واقعات تین گنا تک بڑھ جائیں گے اور اس سے زیادہ تر شمالی بحر اوقیانوس اور شمالی ایشیا کے روٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔

افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام💰💰 ایران نے رواں سال مارچ میں بغیر دستاویزات والے افغان باشندوں کو رضاکار...
02/08/2025

افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام💰💰
ایران نے رواں سال مارچ میں بغیر دستاویزات والے افغان باشندوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کے لیے جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم جون میں اسرائیل کے ساتھ ایک مختصر جنگ کے بعد سے بے دخلی کے اس عمل میں تیزی آئی اور ایرانی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیج دیا۔

ایران کے مطابق وہ 40 لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کی میزبانی کرتا رہا ہے جو اپنے وطن میں تنازعات کے دوران وہاں سے فرار ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جولائی کے آغاز میں دشوار گزار سفر کے بعد ایران سے افغانستان لوٹنے والوں کی یومیہ تعداد تقریباً 50,000 افراد تک جا پہنچی تھی۔
ایران کا افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایسے وقت میں ہوا، جب بڑے پیمانے پر افغان باشندوں پر اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے کے سنگین الزامات لگائے گئے۔

اس میں کئی ایسی ایرانی میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں جن میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کچھ افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے امارات سےمتعدد سفارتی عملے کو واپس بلا لیاخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس...
02/08/2025

اسرائیل نے امارات سےمتعدد سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سے اپنے زیادہ تر سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے۔
یہ احکامات اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کر نے کی ہدایات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں جب امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے ’ابراہام معاہدے‘ کے تحت متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کیے تھے اور وہاں کی اسرائیلی اور یہودی برادری کو وہاں زیادہ نمایاں حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔
این ایس سی نے خبردار کیا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات میں یہودی اور اسرائیلی افراد کو نشانہ بنانے کی ممکنہ کوششیں کی جا سکتی ہیں خاص طور پر یہودی تعطیلات اور ان کے مقدس تہواروں کے مواقع پر یہ خطرہ زیادہ ہے۔‘

یو اے ای میں اگست کے لیے پٹرول، ڈیزل کے نرخوں کا اعلان⛽⛽فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق جمعہ...
02/08/2025

یو اے ای میں اگست کے لیے پٹرول، ڈیزل کے نرخوں کا اعلان⛽⛽
فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق جمعہ یکم اگست سے ہوگیا۔ ڈیزل مہنگا ہوا ہے جبکہ پٹرول کے نرخوں میں معمولی کمی کی گئی۔
امارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.69 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو جون میں 2.70 درہم فی لٹرتھی۔
سپیشل 95 اگست میں 2.57 درہم فی لٹر ملے گا۔ جولالا میں 2.58 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔
ای پلس91 کے نرخ اضافے کے بعد 2.50 فی لٹر ہوں گے۔ جون میں اس کی قیمت 2.51 فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت بڑھ کر 2.78 درہم فی لٹر ہوگی۔ جون میں ڈیزل 2.63 درہم فی لٹر میں دستیاب رہا۔

Address

Hansanin Centre, Ferozepur Road Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Visa Guide posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Visa Guide:

Share