13/09/2026
میاں مظہر علی رانجھا ایک مخلص رہنما تھے، جنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق کے جذبے سے گزاری۔ جن کے پاس صرف غریب کا ووٹ تھا، مگر یہی ووٹ انکے لیے عزّت اور اعتماد کا نشان بن گیا۔ انہوں نے کبھی اقتدار یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ مستقل مزاجی اور ایمانداری کے لیے کام کیا۔
سیاسی تعلقات میں بھی انہوں نے سماجی انصاف کا علم بلند رکھا — انہیں جب بھی دیکھا غریبوں کے مشکل وقت میں انکے ساتھ دیتے دیکھا ، ہمیشہ عوام کی آواز کو اہمیت دی، اور غریب و نادار کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔
ان کی وفات کے بعد بھی ان کی مثال لوگوں میں مشعل راہ ہے، اُن کی زندگی کا یہ پہلو کہ جو وسعت اور موقع نہ ہونے کے باوجود انہوں نے کردار اور کردار داری سے کبھی سمجھوتہ نہ کیا، آج بھی قابلِ قدر ہے۔