KarachiWalay

KarachiWalay We have created this page for you all so that you can stay updated with the news from Karachi. We request you to share this page as much as possible KarachiWalay

21/07/2026

کراچی پولیس نے کیماڑی میں 4 مارچ کو 16 سالہ لڑکی آرمیش کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش ملنے کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش اس کے بیڈ پر پھندا لگی حالت میں ملی تھی، جس پر مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ کا سابق منگیتر اور قریبی رشتہ دار ہے، جو منگنی ختم ہونے اور مقتولہ کی دوسری جگہ منگنی طے ہونے پر رنجش رکھتا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وقوعہ کے روز مقتولہ کی والدہ ملازمت پر گئی ہوئی تھیں، اسی دوران ملزم فلیٹ میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر زیادتی کے بعد مقتولہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس مطابق مقتولہ اپنے مرحوم والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، جبکہ ملزم بھی اپنے اہل خانہ سمیت اسی رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر رہتا تھا۔ واردات کے بعد ملزم نے خود پر شبہ ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر ملزمان کی تلاش میں بھی حصہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 بھی شامل کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

21/07/2026

کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر بی میں جنریٹر کے دھویں سے دو افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر بی کے قریب ایک کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث دو افراد متاثر ہوئے، جو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی عمریں تقریباً 26 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی میتیں منتقل کرکے کورنگی نمبر 5 کے سرد خانے پہنچا دیں۔

20/07/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار حکومت نے منظور کر لیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی

اوگرا روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سات ایام کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی

ہفتہ اور اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوگی

اوگرا کو روزانہ قیمتوں کے اعلان کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری درکار نہیں ہوگی

پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر روزانہ طے ہوگی

درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے تحت قیمت مقرر کی جائے گی

ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور سات روزہ اوسط کے مطابق مقرر ہوگی

پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں ہوگی

پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ممکن ہوگی

اوگرا یکم جولائی 2026 سے عالمی پلاٹس ریفرنس قیمتیں بھی ویب سائٹ پر جاری کرے گا

شفافیت کے لیے عالمی قیمتوں کا روزانہ اجرا لازمی قرار دے دیا گیا

مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کرے گا

پیٹرول کی درآمد او ایم سیز کو مارکیٹ شیئر کے مطابق کرنے کی اجازت ہوگی

درآمدی شرائط کی خلاف ورزی پر او ایم سیز نو ماہ تک نااہل قرار دی جائیں گی

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی

اوگرا کو نئے قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی.

20/07/2026

پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اور بڑی کمی

اوگرا نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کی بڑی کمی کردی۔😎

11/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🇵🇰⛽

حکومتِ پاکستان نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے ہوگا۔

◾ پیٹرول: 13.18 روپے اضافے کے بعد 310.71 روپے فی لیٹر
◾ ہائی اسپیڈ ڈیزل: 13.80 روپے اضافے کے بعد 323.30 روپے فی لیٹر

10/07/2026

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کے مطابق مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاور گرڈ کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جدید ٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو، صنعتی، تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔

08/07/2026

‏کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ دورانِ پرواز کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں لاپتا ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق طیارے میں نیویگیشن سسٹم کی خرابی کے بعد چند ہی منٹ میں رابطہ منقطع ہوگیا، جس پر فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

‏پی اے اے کے مطابق طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے اور یہ شارجہ سے فیری پرواز کے طور پر بغیر کارگو کراچی واپس آ رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، جبکہ پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور دیگر ادارے اورماڑہ کے قریب سمندر میں مشترکہ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں

26/06/2026

⭕وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر کل 10 محرم کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رھے گی

موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رھے گی۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KarachiWalay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category