12/08/2026
27 صفر المظفر - یومِ وصال
مجاہدِ اسلام، فاتحِ بیت المقدس، عاشق و مریدِ غوثِ اعظم، سلطان صلاح الدین ایوبی قادری رحمۃ اللہ علیہ
آج کا دن تاریخِ اسلام کے اس عظیم سپوت کے یومِ وصال کا دن ہے جس نے عشقِ رسول ﷺ اور غیرتِ ایمانی سے سرشار ہو کر قبلہ اول کو 88 سال بعد صلیبیوں کے قبضے سے آزاد کرایا۔
وہ سلطان جس کا نام سن کر باطل لرز جاتا تھا، مگر جس کے دل میں ایک فقیر کی عاجزی تھی۔ آپ غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مریدِ صادق تھے، راتوں کو عبادت اور دن کو جہاد آپ کا معمول تھا۔
مورخ لکھتے ہیں کہ جب آپ کا وصال 27 صفر 589 ہجری کو دمشق میں ہوا تو آپ کے ذاتی خزانے میں کفن خریدنے تک کے پیسے نہیں تھے۔ جس نے مصر و شام و حجاز تک حکومت کی، وہ اس حال میں دنیا سے گیا کہ اس کا دامن دنیاوی مال سے خالی اور اعمالِ صالحہ سے بھرا ہوا تھا۔
آپ نے ثابت کیا کہ فتح تلوار سے نہیں، اخلاص، تقویٰ اور اتحادِ امت سے ہوتی ہے۔ بیت المقدس فتح کرنے کے بعد عام معافی کا جو اعلان آپ نے کیا، اسے آج بھی عیسائی مورخین انصاف کی اعلیٰ مثال کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
اللہ کریم سلطان کے درجات بلند فرمائے اور امت کو پھر سے کوئی صلاح الدین عطا فرمائے۔
خراجِ عقیدت
بیت المقدس تیرے احسان کا عنوان ہے
تو وہ مردِ مجاہد ہے جس پر ہر مسلمان کو مان ہے