Zaynah Stationery

Zaynah Stationery 🛍️Minimum Order 650rs
📝 Cute stationery, school supplies & creative study items ✏️🎨
🖊️ Affordable stationery loved by students & stationery lovers 💖

آج ذرا اپنے دماغ کی ایکسرسائز کریں! 🧠تصویر میں 5 فرق چھپے ہوئے ہیں 👀🔍دیکھتے ہیں کون سب سے پہلے پانچوں فرق ڈھونڈتا ہے! 👇 ...
20/08/2026

آج ذرا اپنے دماغ کی ایکسرسائز کریں! 🧠

تصویر میں 5 فرق چھپے ہوئے ہیں 👀🔍
دیکھتے ہیں کون سب سے پہلے پانچوں فرق ڈھونڈتا ہے!

👇 اپنا جواب کمنٹ میں ضرور بتائیں اور اپنے دوستوں کو بھی چیلنج کریں! 💕

بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں، اور لگتا ہے ماؤں کی بھی 😅اب دوبارہ وہی صبح کی جلدی، یونیفارم، لنچ باکس، ہوم ورک اور سب...
19/08/2026

بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں، اور لگتا ہے ماؤں کی بھی 😅

اب دوبارہ وہی صبح کی جلدی، یونیفارم، لنچ باکس، ہوم ورک اور سب سے بڑھ کر…

“امی! میری پنسل کہاں ہے؟” 😂

چھٹیوں میں بچوں کو آرام بھی مل گیا، کھیل کود بھی ہو گئی، لیکن اب آہستہ آہستہ دوبارہ وہی school routine شروع ہونے والی ہے۔

لیکن پہلے یہ بتائیں… 😅

چھٹیاں ختم ہونے کی خبر سن کر آپ کے دل پر کیا گزر رہی ہے؟ 😂
خوشی کہ اب routine واپس آئے گی، یا دل کہہ رہا ہے کہ کچھ دن اور چھٹیاں کروا دیں؟

Click of the day♥️
18/08/2026

Click of the day♥️

18/08/2026

🥲مارکرز تو برش والے ہیں، مگر ہماری اردو۔

آج کل اردو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اسے دیکھ کر کبھی کبھی مارکرز سے زیادہ میری توجہ الفاظ پر چلی جاتی ہے کہ کسی کو ختم کی جگہ کھتم کہنا ہے یا خراب کی جگہ کھراب بس اردو اپنی نئی نئی شکلیں اختیار کر رہی ہے۔

آپ بتائیں، یہ چیز آپ کو بھی bother کرتی ہے یا صرف مجھے ہی؟

خیر، اردو کی حالت اپنی جگہ…
یہ Brush Markers اپنی جگہ! 🖌️
خوبصورت colouringاور creative work کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک رنگ۔ 🌈

اور ہاں…
لفظ چاہے جیسے بھی لکھیں، رنگ اچھے ہونے چاہئیں!

کبھی کبھی ایک Housewife کے ساتھ Entrepreneur ہونا بھی بڑا interesting سا balance ہے۔ ❤️کبھی business اتنا زیادہ ہو جاتا ...
17/08/2026

کبھی کبھی ایک Housewife کے ساتھ Entrepreneur ہونا بھی بڑا interesting سا balance ہے۔ ❤️

کبھی business اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ گھر کے کام پیچھے رہ جاتے ہیں، اور کبھی گھر کے کام، مہمان یا کوئی اور مصروفیت ایسی آ جاتی ہے کہ business کی posting رہ جاتی ہے۔ 😅

اور پھر جب posting late ہو جائے تو دل میں ایک عجیب سا guilt بھی ہونے لگتا ہے کہ “ارے! یہ بھی تو کرنا تھا…” 🙈

لیکن میں نے اب یہ سمجھ لیا ہے کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا۔
کبھی گھر کو ہماری ضرورت ہوتی ہے، کبھی business کو… اور کبھی بس ہمیں خود کو تھوڑا سا وقت دینا ہوتا ہے۔

تو اگر میری کچھ posts late ہو رہی ہیں، تو سمجھ لیجیے کہ میں غائب نہیں ہوئی… بس گھر اور business کے درمیان تھوڑا سا balance بنانے میں مصروف ہوں۔ ❤️

آخر ہم بھی انسان ہیں، دونوں جگہ 100% ہر وقت دینا ممکن نہیں ہوتا۔

آج ایک کسٹمر نے کہا، “آپ کے پیج پر مجھے دو چار ہی ریویوز ملے ہیں، کچھ اور ریویوز بھی بھیجیں۔”تو میں نے سوچا، کیوں نہ آج ...
16/08/2026

آج ایک کسٹمر نے کہا، “آپ کے پیج پر مجھے دو چار ہی ریویوز ملے ہیں، کچھ اور ریویوز بھی بھیجیں۔”

تو میں نے سوچا، کیوں نہ آج آپ کو کچھ پرانے کسٹمرز کے ریویوز دکھاؤں۔ ❤️

میرے پاس بہت سارے ریویوز ہیں، بس شاید میں نے انہیں کبھی دوبارہ پوسٹ نہیں کیا، اس لیے آپ لوگوں کو نظر نہیں آئے۔

تو اگر آپ نے بھی کبھی ہم سے خریداری کی ہے تو آپ ہمارے پیج پر ریویو ضرور کیا کریں۔ آپ کا ایک چھوٹا سا ریویو کسی نئے کسٹمر کے لیے بہت بڑا اعتماد بن سکتا ہے۔ ❤️

آپ سب کا بہت بہت شکریہ! 🌸
مزید ریویوز بھی ہیں۔ 😄

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی دل میں ایک عجیب سی کیفیت ہو جاتی ہے۔ ❤️اچھا، ذرا 90s کے اُن بچوں سے ایک سوال ہے جو اب ب...
15/08/2026

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی دل میں ایک عجیب سی کیفیت ہو جاتی ہے۔ ❤️

اچھا، ذرا 90s کے اُن بچوں سے ایک سوال ہے جو اب بچے نہیں رہے۔ 😄

آپ لوگ اپنی ڈائریاں کس طرح استعمال کرتے تھے؟

ہم تو ڈائری میں پورا دن لکھتے تھے…
کس سے لڑائی ہوئی، کس کی بات بری لگی، کس نے کیا کہا، کس کو کیا جواب دینا تھا… 😂
اور پھر سب سے اہم کام:
ڈائری کو ایسی جگہ چھپانا کہ کسی کے ہاتھ نہ لگ جائے! 🙈

آج کل کے بچے ڈائری کو journaling، decoration، stickers اور خوبصورت writing کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور ہم…
ہم تو ڈائری میں اپنی پوری زندگی کے راز لکھتے تھے! 😂❤️

اب سچ سچ بتائیں، آپ میں سے کون کون ڈائری لکھا کرتا تھا؟

آزادی کا دن تو ختم ہوگیا… 🇵🇰لیکن ہماری ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ❤️اب اپنے بچوں کو یہ ضرور سکھائیں کہ جھنڈیاں صرف 14 ...
14/08/2026

آزادی کا دن تو ختم ہوگیا… 🇵🇰
لیکن ہماری ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ❤️

اب اپنے بچوں کو یہ ضرور سکھائیں کہ جھنڈیاں صرف 14 اگست کو لگانے اور لہرانے کی چیز نہیں ہوتیں، ان کا احترام بھی کرنا ہوتا ہے۔
سڑکوں پر پھینکنا، پاؤں تلے آنا یا کوڑے میں پڑی رہنے دینا ہماری ذمہ داری سے غفلت ہے۔
اپنے بچوں کو بتائیں کہ جھنڈے کی حفاظت اور اس کا احترام بھی وطن سے محبت کا حصہ ہے۔ 🇵🇰

اور ہاں… آزادی منا لی، چھٹی بھی کر لی، لیکن کام تو کرنا ہے نا! 😄
چھٹی کسی دن بھی نہیں ہے، خاص طور پر ہمارے کام میں!

تو لیجیے، آج پھر کام شروع۔
نئے ہائی لائٹرز کا نیا اسٹاک 🖍️

کیونکہ آزادی بھی منانی ہے…
اور کام بھی کرنا ہے! ❤️🇵🇰

14/08/2026

کیا آپ اپنے بچوں کو 14 اگست کے لیے تیار کرتے ہیں؟ 🇵🇰💚

آپ سب کو دل سے یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰
اللہ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔

🇵🇰 آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں…آزادی یہ بھی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو وہ خواب دیکھنے دیں جو شاید ہم خود پورے نہ کر سک...
13/08/2026

🇵🇰 آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں…

آزادی یہ بھی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو وہ خواب دیکھنے دیں جو شاید ہم خود پورے نہ کر سکے۔
انہیں علم دیں، ہنر دیں، اچھے اخلاق دیں اور یہ یقین دیں کہ وہ اس ملک کے لیے کچھ اچھا کر سکتے ہیں۔ ❤️

ہم سب اپنے اپنے حصے کا پاکستان بناتے ہیں…
کوئی اپنے کام سے، کوئی اپنی محنت سے، کوئی اپنے بچوں کی اچھی تربیت سے اور کوئی کسی کے لیے آسانی پیدا کرکے۔

اللہ ہمارے پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی دے،
اور ہمیں اپنے حصے کا ایک بہتر پاکستان بنانے والا انسان بنائے۔ 🇵🇰

یومِ آزادی مبارک! 💚
پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔ آمین۔ 🤲

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaynah Stationery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zaynah Stationery:

Shortcuts

Share