
28/07/2019
تحصیل ماموند برخلوزو میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی دی ، سبزیوں اور فصلوں کے درجنوں کھیت زیر آب آگئے ، لاکھوں روپے کا نقصان
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کے طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تحصیل ماموند کے علاقے برخلوزو میں تباہی مچادی ، درجنوں کھیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، سیلابی ریلے نے کھڑی فصلوں اور سبزیوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچایا ، متاثرہ افراد میں سے ایک شخص ملک اسم اللہ نے حسبان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لاکھوں روپے کے سبزی کے باغات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ سیلابی ریلے سے حفاظت کے لیے مضبوط پروٹیکشن وال یعنی حفاظتی دیواروں کا نہ ہونا ہے ، انہوں نے انتظامیہ ، متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ برخلوزو میں پروٹیکشن وال کی منظوری دی جائے اور فوری طور پر اس کی تعمیر کا کام عمل میں لایا جائے تاکہ آئے روز کے نقصانات سے زمیندار بچ سکے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے متاثرہ کسانوں کے ساتھ تعاون اور دوبارہ باغات کی آبادکاری میں تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔