24/08/2026
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق، بہاولپور ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں آٹے کی بلا تعطل اور وافر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر مانیٹرنگ نظام قائم کیا گیا ہے۔
اس مسلسل نگرانی کی بدولت بہاولپور ڈویژن بھر میں آٹا بآسانی اور وافر مقدار میں دستیاب ہے، اور اس کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جا رہی۔
آٹے کی فراہمی میں شفافیت، تسلسل، معیار اور عوام کی سہولت کو یقینی بنانا حکومتِ پنجاب اور محکمہ خوراک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
District Food Controller, Bahawalpur
District Food Controller Bahawalnagar
District Food Controller, Rahim Yar Khan
Food Safety & Consumer Protection Department