15/04/2026
لمبی چھٹیوں پر حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا، پہلی بار تعلیمی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ وزیر تعلیم پنجاب نے سماء سے گفتگو میں کہا گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 سء 20 روز اور سردیوں کی چھٹیاں 5 سے 6 روز کم کرنے پر غور جاری ہے۔
سماء سے گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ ہر متبادل ہفتے کو اسکولز اوپن کرنے کی تجویز زیر غور ہے، میٹرک اور او اے لیولز کیلئے الگ کیلنڈر تیار کریں گے۔